ابنا: انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص کراچی کو دہشت گردی کی لپیٹ میں کون لایاہے ۔حکمران اور ایجنسیاں اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو امریکہ اور اس کے حواریوں کی گود میں ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی۔ایس ۔او پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت و دفاع کے ایجنڈے پر کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ 24ستمبر کو لاہور میں ہونے والی مرکزی کنونشن میںدفاع وطن کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں سید رحمن شاہ نے کہا کہ اگر عدلیہ اپنی ذمہ داری ادا کرتی تو کراچی میں صورتِ حال اتنی کشیدہ نہ ہوتی مگر افسوس کہ عدلیہ کے افراد تعلق اور رشتے داریاں نبھانے میں مصروف ہیں ۔
........
/169